اسرائیلی ہٹ دھرمی برقرار، گولہ باری سے مزید 46 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: جنگ بندی کیلئے کی جانیوالی کوششوں کے باوجود اسرائیلی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔ صیہونیوں کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کی جانیوالی بمباری میں مزید 46 فلسطینی شہید ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کے باوجود اسرائیلی فوج کے حملے دھڑلے سے جاری ہیں۔
صیہونیوں کے گولہ باری کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 40 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کی مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے مزید 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔
صیہونیوں کی دو الگ الگ جگہ بمباری کے باعث مجموعی طور پر مزید 46 فلسطینی شہید ہو گئے.
اس کے جواب میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے جوابی وار بھی جاری ہیں۔
حماس کی جانب سے کی جانیوالی کارروائیوں کے دوران رفح میں 4 اسرائیلی تربیت یافتہ فوجی ہلاک ہو گئے۔
حزب اللہ نے بھی اسرائیلی ڈورن لبنان کی حدود میں مار گرایا۔
یاد رہے کہ اسرائیلی فوجی جارحیت کے سبب فلسطینی شہدا کی تعداد 37 ہزار 160 سے تجاوز کر گئی۔

مزید پڑھیں:  صحافی خلیل جبران کی نماز جنازہ ادا ،صحافیوں کا نعش سڑک پرر کھ کردھرنا