صحت کارڈ سے 4 لاکھ سے زائد مریضوں کا مفت علاج کیا جا چکا ہے، ذرائع

ویب ڈیسک: صحت کارڈ سے 4 لاکھ سے زائد مریضوں کا مفت علاج کیا جا چکا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے حلف لیتے ہی فوری صوبے میں صحت کارڈ شروع کرنے کے احکامات جاری کیے تھے.
ذرائع کے مطابق 10 جون تک صحت کارڈ سے 4 لاکھ 84 ہزار 222 مریضوں کا مفت علاج کیا جاچکا ہے۔ ان میں 3 لاکھ 64 ہزار 104 مرد اور ایک لاکھ 58 ہزار 118 خواتین شامل ہیں۔
اس بڑی تعدد میں مریضوں کے مفت علاج کرانے پر 5 ارب 82 کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات آئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق صحت کارڈ کی سہولت صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں میسر کی گئی ہے۔ صحت کارڈ سے سب سے زیادہ علاج لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کرایا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل :چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق ،دو زخمی