جنگ بندی کوششوں کے باوجود حماس اور اسرائیل میں جھڑپیں، متعدد فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ جنگ بندی کوششوں کے باوجود حماس اور اسرائیل میں جھڑپیں جاری ہیں۔
اسرائیل کی جانب سے رفح پر ہیلی کاپٹر، لڑاکا طیاروں اور ڈرونز سے بارود برسایا جا رہا ہے۔ اس دوران متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔
فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے رفح کی سڑکوں پر صیہونیوں سے شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے پرانا طریقہ واردات آزماتے ہوئے جنوبی لبنان میں منجنیق سے آگ کے گولے پھینکے۔
اسرائیلی جارحیت کے باوجود ان کے شہریوں نے اپنی ہی فوج پر شدید تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ یقین ہوگیا ہے کہ اسرائیلی فورسز شکست کھا چکی ہیں۔
اسرئیلی طریقہ واردات کے بعد حزب اللہ نے بھی راکٹ حملے میں اسرائیلی فوجی بکتر بند ہوا میں اڑا دی۔
اس تمام تر صورتحال کے باوجود امریکی صدر کا کہنا ہے کہ جنگ بندی جلد ہونے کا امکان نہیں لیکن نا امید نہیں ہونا چاہئے۔

مزید پڑھیں:  تحصیل لنڈی کوتل فائرنگ سے صحافی خلیل جبران جاں بحق