خیبرپختونخوا کے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئَے کوشاں ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی

ویب ڈیسک: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئَے کوشاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ یہاں کے عوام کو ان کے حقوق دلوائیں۔ خیبرپختونخوا میں سکیورٹی حالات سب جانتے ہیں۔ یہاں ان حالات میں عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے چشمہ لفٹ کینال کیلئے 19 ارب روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی چکدرہ دیر چترال موٹر وے پر بھی جلد کام شروع کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  مدین واقعے میں ملوث 23افراد گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل