نوشہرہ، تہرے قتل کا سفاک ملزم یاسر زمان پولیس کے ہاتھ لگ گیا

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ کے تھانہ نظام پور پولیس نے انتھک محنت کے بعد تہرے قتل کا سفاک ملزم یاسر زمان گرفتار کرلیا۔
گزشتہ روز ملزم یاسر زمان نے 4 ماہ سے ناراض بیوی پر فائرنگ کر دی ۔اس دوران ساس اور سسر کو بھِی موت کے گھاٹ اتار دیا.
اس واردات کے بعد ان تینوں کے چہروں پر تیزاب ڈال کر جلا دیا۔
سفاک ملزم کی گرفتاری کےلیے پولیس کی چھاپہ مار ٹیم نے سائنسی بنیادوں پر کارروائی کی اور 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں سفاک قاتل یاسر زمان کو دھر لیا۔
اس دوران ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ۔ پولیس کی جانب سے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دیئے جانے کا امکان