پولیس اے ایس آئی شہید

پشاورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اے ایس آئی شہید

ویب ڈیسک: پشاورکے گلبہار نمبر 4گل سٹریٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اے ایس آئی آصف شہید ہو گئے ۔
پولیس اہلکار آصف اللہ سٹی پٹرولنگ فورس میں تعینات تھے جو 11بجے ڈیوٹی ختم کرکے گھر واپس جارہے تھے کہ گھر کے قریب گلی میں واقعہ پیش آیا ۔
فائرنگ کرنے والے نامعلوم افراد واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جس کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔
اطلاع ملنے پر ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے جائے وقوعہ کا دورہ کرکے تفصیلی جائزہ لینے کے دوران ضروری ہدایات کیں۔
ایس موقع پر ایس پی فقیر آباد ڈویژن اسامہ امین چیمہ ، ڈی ایس پی گلبہار اور ایس ایچ او تھانہ گلبہار بھی موجود تھے ۔
بعد ازاں ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے ہسپتال کا بھی دورہ کیا جہاں پر شہید کے ورثا سے ملاقات ملے اور انہیں مکمل انصاف کی فراہمی اور اب تک ہونے والے تفتیش سے بھی آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں:  مدین واقعہ :قومی اسمبلی میں اقلیتوں کے تحفظ کی قرارداد منظور