بچوں کی لبیک اللھم لبیک

یوم عرفہ: غزہ کے بچوں کی لبیک اللھم لبیک کی صداؤں نے سماں باندھ دیا

ویب ڈیسک: اسرائیلی بمباری سے تباہ شدہ اپنے گھروں کے ملبے کے درمیان موجود غزہ کے معصوم بچوں کی لبیک اللھم لبیک کی صداؤں نے سماں باندھ دیاجس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غزہ کی ایک تباہ حال سڑک جس کے دونوں اطراف ملبے کے ڈھیر نظر آرہے ہیں، وہاں سے چند بچے ایک نوجوان کی قیادت میں ریلی کی صورت میں جارہے ہیں اور باآواز بلند تلبیہ پڑھ رہے ہیں۔
خیال رہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کے زمینی، فضائی اور سمندر سے شدید حملے جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیاگیا