خطرناک آتشزدگی

دیربالا :اخگرام کے جنگل میں خطرناک آتشزدگی

ویب ڈیسک: دیربالا کے علاقہ کارو درہ اخگرام کے جنگل میں خطرناک آتشزدگی ،مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں مصروف ہیں ۔
آگ لگنے کے فوری طورپر لائوڈ سپیکر کے ذریعے علانات کئے گئے جس پر بڑی تعداد میں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کے لئے پہنچ گئے ۔
خطرناک آتشزدگی کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جنگل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔
مقامی لوگوں نے کہا کہ آگ کے نتیجے میں قیمتی درختوں کو نقصان پہنچ رہا ہے متعلقہ حکام فوری طورپر آگ پرقابو پانے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کارورل اکنامک ٹرانسفارمیشن منصوبے میں تاخیر کا نوٹس