خورشید شاہ

کشکول ہاتھ میں ہوتو بجٹ کیسے اچھا ہو گا،خورشید شاہ

ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کشکول ہاتھ میں ہوگا تو بجٹ کیسے اچھا ہو گا، بہتر بجٹ کیلئے ہمیں اپنے پائوں پر کھڑا ہونا پڑے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سیاست میں جو منشور دیا جائے اس پر عمل کرنا چاہیے جو آج کل افسوس سے بہت کم ہو رہا ہے،وزارتیں لیں گے تو ہم اسمبلی میں مشورے نہیں دے پائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو کہا اس پر ایک پرسنٹ بھی عمل نہیں کیا، یہ اس کیلئے مسئلہ ہے، جیل میں رہ کر عمران خان نے کچھ نہیں سیکھا، ان کا جیل میں رہنا بلیسنگ ہے، ہم نے جیل میں رہ کر بہت کچھ سیکھا ہے، سیاست رواداری کی ہونی چاہیے نا کہ انتقام کی۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ فلسطین کی مدد تمام اسلامی ملکوں کو کرنی چاہیے لیکن مسلمانوں کی بے بسی ہے، امریکا اور یورپ کے ملک اسرائیل کی مدد کر رہے ہیں، مسلمانوں میں ذوالفقار علی بھٹو اور شاہ فیصل جیسا کوئی پیدا ہونا چاہیے، ایران اور سعودی عرب قریب آرہے ہیں، بھٹو نے 74 میں تمام مسلمان ملکوں کو ساتھ جوڑنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے آج ہمارے بیچ میں نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  تیمرگرہ میں گرینڈ امن جرگہ، ممبران اسمبلی سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ