لوئر دیر، گاڑی گہری کھائی میں جا گری، ایک شخص جاں بحق، 7 شدید زخمی

ویب ڈیسک:ضلع لوئر دیر میں تری کے مقام پر ویگو گاڑی حادثے کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔
اس حوالے سے ریسکیو1122 ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینسیز اور ریکوری وہیکلز بروقت موقع پر پہنچ گئیں۔
اس دوران ریسکیو میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تیمرگرہ ہسپتال منتقل کر دیا۔ دوسری جانب ریکوری ٹیم نے گاڑی ریکور کر لی۔
یاد رہے کہ حادثے کا شکار ہو کر گہری کھائی میں گرنے والی گاڑی اپر دیر سے پنڈی جا رہی تھی۔

مزید پڑھیں:  صدر مملکت نے مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات کو مسترد کردیا