فنانس ترمیمی بل

فنانس ترمیمی بل 2024 ، صدر آصف زرداری نے توثیق کر دی

ویب ڈیسک: فنانس ترمیمی بل 2024 کی توثیق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کر دی۔
ذرائع کے مطابق فنانس ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے گزشتہ روزایوان صدر بھجوایا گیا تھا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صدر کی منظوری کے بعد فنانس بل 2024 یکم جولائی سے نافذ العمل ہو گا۔
قومی اسمبلی نے دو روز قبل قومی اسمبلی اجلاس میں 18 ہزار 887 ارب روپے کا وفاقی بجٹ منظور کیا تھا۔
یاد رہے کہ سنی اتحاد کونسل اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے اس بل 2024 کی مخالفت کی تھی۔

مزید پڑھیں:  سیئول میں‌ ٹریفک حادثہ، گاڑی کی ٹکر سے 9 افراد ہلاک