تختہ بیگ چوکی

تختہ بیگ چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، پولیس و ایف سی اہلکار شہید

تختہ بیگ چوکی پر دہشتگردوں کا بھاری ہتھیاروں سے حملہ، پولیس و ایف سی اہلکار شہید، ملزمان فرار۔
ویب ڈیسک: تختہ بیگ چوکی ضلع خیبر پر دہشتگردوں نے راکٹ لانچرز اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔ حملے میں روڈ پر جوائنٹ ناکہ بندی پر موجود ایک پولیس اور ایک ایف سی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔
چوکی پر دہشتگردوں کے حملہ کے جواب میں پولیس و ایف سی اہلکاروں نے بھِی بھرپور جواب دیا جس سے حملہ پسپا جبکہ دہشتگرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
ڈی پی او خیبر سلیم عباس کلاچی کے مطابق پولیس جوان پہلے سے الرٹ تھے اور بہترین حکمت عملی سے دونوں چوکیوں تختہ بیگ اور نواب شاہ شہید چوکی سے بروقت کاروائی کرنے سے دہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔
انہوں نے بتایا کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار سمیت ایک ایف سی جوان شہید ہوئے۔

مزید پڑھیں:  حالیہ بجٹ میں ظالمانہ ٹیکسوں کے نافذ پر ایبٹ آباد میں احتجاج