آئِی ایم ایف مطالبہ پورا

آئِی ایم ایف مطالبہ پورا، کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس مہنگی کرنے کی منظوری

ویب ڈیسک: آئِی ایم ایف مطالبہ پورا کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے گیس قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دیدی گئی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں آئی ایم ایف مطالبہ پورا کرتے ہوئے کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔
نئَے اضافہ کے ساتھ کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 2750 روپے سے بڑھ کر 3000 روپے ہو گئی جبکہ گھریلو صارفین کیلئَے گیس قیمت برقرار رکھنے کی منظوری دی ہے۔ آئِی ایم ایف مطالبہ پورا کرتے ہوئے آگے کا پلان بھی ترتیب دیا جا رہا ہے تاکہ گھریلو صارفین کو بھی نشانے پر لایا جا سکے.
اعلامیہ کے مطابق گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا، کیپٹو کے سوا باقی انڈسٹری کے لئے بھی گیس قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹیکسٹائل سمیت جنرل انڈسٹری یا کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس ٹیرف 3000 فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے سے سوئی سدرن اور سوئی ناردرن گیس کمپنیز کو سالانہ 92 ارب روپے اضافی ریونیو ملے گا۔ آئِی ایم ایف مطالبہ پورا کرنے کے ساتھ ہی کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس مہنگی کرنے کی منظوری تو دیدی گئی لیکن اس کے اثرات بھی عوام پر لامحالہ پڑیں گے.
دوسری جانب یکم جنوری 2025 سے دوبارہ گیس نرخوں کا جائزہ لیکر قیمتوں میں ردوبدل کئے جانے کا امکان ہے۔ قدرتی گیس کی فروخت کی قیمتوں کے تعین کی مجوزہ سمری سمیت ای سی سی نے پیٹرولیم ڈویژن کی پیش کی گئی سمری بھی منظور کر لی۔
وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں‌وزیر پٹرولیم سمیت وزیر توانائی اویس لغاری،وزیر ملکت خزانہ، ریگولیٹری اتھارٹی کے نمائندے،وفاقی سیکرٹریز، متعلقہ وزارتوں کے سینئر افسران بھی شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں:  بجلی کے گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز کی تفصیلات جاری