مخصوص نشستوں سے متعلق کیس

مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت آج ہوگی

مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے وکیل دلائل دینگے.
ویب ڈیسک: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 13 رکنی فل کورٹ آج ساڑھے 11 بجے کرے گا۔
سپریم کورٹ میں ہونیوالی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر بشیر مہمند اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔ ان کے علاوہ پیپلزپارٹی کے وکیل بھی دلائل دینگے۔
یاد رہے کہ کیس میں سنی اتحاد کونسل کے وکیل اپنے دلائل مکمل کر چکے ہیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی نے بھی کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کیلئے جسٹس عالیہ نیلم کے نام کی منظوری