بجٹ کا پہلا تحفہ

آئی ایم ایف بجٹ کا پہلا تحفہ پیٹرول قیمتیں بڑھنا ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

آئی ایم ایف بجٹ کا پہلا تحفہ پیٹرول قیمتیں بڑھنا ہے، اتنا بڑا اضافہ دیکھ کر عوام کے ہوش اڑ گئے۔ آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف
ویب ڈیسک: پیٹرول قیمتیں بڑھنا عوام کو آئی ایم ایف بجٹ کا پہلا تحفہ ہے، آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔ ان خیالات کا اظہار مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول مہنگا ہوتے ہی آئی ایم ایف بجٹ کے ثمرات انا شروع ہو گئے۔ اس سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئیگا۔
حکومت کی جانب سے پیش کردہ وفاقی بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے مشیر اطلاعات نے کہا کہ مالی سال کے پہلے ہی دن حکومت نے عوام کو زور کا جھٹکا دیا۔ جعلی حکومت سے اور توقع بھی کیا رکھی جا سکتی ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ راج کماری نے اپنے چچا شہباز شریف کے چور ہونے پر مہر تصدیق ثبت کر دی۔
انہوں نے یاد دلاتے ہوئے کہا کہ راج کماری کا قول ہے کہ جب پیٹرول اور بجلی مہنگی ہو تو سمجھو ملک کا وزیراعظم چور ہے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور بجلی دونوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ پیٹرول کی قیمتیں تو پہلے ہی بے قابو تھیں اب نئی قیمتوں کے بعد مہنگائی بھِ بے قابو ہو جائِیگی۔
صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ یہ تو آئی ایم ایف بجٹ کی شروعات ہے آگے آگے دیکھو ہوتا ہے کیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بجٹ کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ بجٹ آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے.
اس بجٹ کی تیاری سے قبل پیٹرول کی قیمتیں تواتر کے ساتھ کم کی جا رہی تھیں کیونکہ عالمی منڈی میں‌پیٹرول کی قیمتیں کم ہو رہی تھیں. اب کم ہوتی قیمتوں کو ایک بار پھر سے پر لگ گئے.
بیرسٹر سیف نے کہا تھا کہ وفاقی بجٹ کے بعد پیٹرول کی قیمتیں بڑھنا عوام پر بجلی گرانے کے مترادف ہے اس سے نہ صرف مہنگائی بڑھے گی بلکہ اس سے دیگر مسائل بھی جنم لیں گے.

مزید پڑھیں:  ہری پور میں مسافر بس دیوار سے ٹکرا گئی،ڈرائیور جاں بحق،10افراد زخمی