مزید 30 فلسطینی شہید

غزہ میں ایک خاندان کے 9 افراد سمیت مزید 30 فلسطینی شہید

غزہ میں ایک خاندان کے 9 افراد سمیت مزید 30 فلسطینی شہید ، ہزاروں جبری بے دخل کر دیئَے گئے۔ شجاعیہ کے نزدیک ایک رہائشی بلاک مکمل طور پر تباہ کردیا گیا۔
ویب ڈیسک: غزہ میں ایک خاندان کے 9 افراد سمیت مزید 30 فلسطینی شہید کر دیئے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کی صیہونی بربریت کے باعث ہزاروں بے گھر فلسطینی جبری بے دخل کر دیئے گئے۔
غزہ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری سے ایک خاندان کے 9 افراد سمیت مزید 30 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے مشرقی غزہ کے علاقے منصورہ پر ڈرون حملہ کیا گیا جبکہ شجاعیہ کے نزدیک ایک رہائشی بلاک کو بھی مکمل طور پر تباہ کردیا گیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے ہزاروں بے گھر فلسطینیوں کو یورپی ہسپتال اور خیمہ بستیاں خالی کرنے کی دھمکی کے بعد خان یونس سے ہزاروں بے گھر فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کا آغاز ہوگیا۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں اب تک بے گھر فلسطینیوں کی تعداد 19 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔
غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 38ہزار جبکہ 87 ہزار 141 فلسیطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کور کمانڈرز کانفرنس: دہشت گردی خاتمے کیلئے آپریشن عزم استحکام اہم قرار