کچے کے ڈاکوؤں کا پولیس چوکی

کچے کے ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پرحملہ، 2 اہلکار شہید

ویب ڈیسک: کچے کے ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پرحملہ، 2 اہلکار شہید، ایک ڈوکر بھی ہلاک ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کردیا۔ اس دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے 2 اہلکار شہید کر دیئے جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک ڈاکو بھی ہلاک ہو گیا جبکہ باقی ڈاکو واپس کچے کے علاقے کی طرف فرار ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق 20 سے زائد ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کیا۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
کچے کے ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر ہونے والے حملہ کے حوالے سے ایس ایس پی بشیر بروہی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں.
ہلاک ہونے والا ڈاکو 6 دن قبل تین تاجروں کے اغوا میں ملوث تھا۔
اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورشہید اہلکاروں کی میتیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں میں ڈنو سبزوئی، نثار احمد کلہوڑو جبکہ زخمی اہلکاروں میں زاہد نصیرانی اور انور چنہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کا غزہ میں فوری طورپر غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ