پیٹرولیم ڈیلرز

مذاکرات ناکام: پیٹرولیم ڈیلرزپمپس بند کرنے کے اعلان پر قائم

ویب ڈیسک: پاکستان پیٹرولیم ڈیلرزایسویسی ایشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے جس کے نتیجے میں پٹرولیم ڈیلرز پمپس بند کرنے کے اعلان پر بدستور قائم ہیں ۔
چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرزعبدالسمیع خان نے کہا ہے کہ 5جولائی کی صبح 6 بجے سے ملک بھر کے پیٹرول پمپس بند کردیں گے ہڑتال علامتی طورپرکی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ، چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ اور چیئرمین اوگرا مسرور خان سے ملاقات میں ہم نے اعتراض اٹھایا کہ ہمیں دہرا ٹیکس ہرگز قابل قبول نہیں۔
عبد السمیع خان نے کہا کہ ملاقات بے نتیجہ رہی ہے جسکی وجہ سیاحتجاجا پمپس بند کریں گے ڈبل ٹیکسیشن کوکسی صورت نہیں مانتے ۔
چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ کل رات سے ملک بھر کے پمپس ڈرائی ہونا شروع ہوجائیں گے جب تک حکومت 0.5 فیصد ٹیکس کا فیصلہ واپس نہیں لیتی مذاکرات نہیں ہوں گے ۔

مزید پڑھیں:  عمران خان رہائی کیلئے تحریک کا آغاز ،اختتام جعلی حکومت کے خاتمے پر ہوگا:بیرسٹر سیف