میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنیوالے میزائل کا کامیاب تجربہ

ویب ڈیسک: پاک بحریہ کی جانب سے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک بحریہ کے گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم نے ایف این 6 میزائلوں کی فائرنگ کا مظاہرہ کیا۔
کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل راجہ رب نواز اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لائیو ویپن فائرنگ کے دوران پاک بحریہ کے گرانڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم نے ہوائی اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔
کمانڈر کوسٹ نے کامیاب فائرنگ پر پاک بحریہ کے گرانڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم کی آپریشنل تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم ڈیلرز کا ہنگامی اجلاس آج طلب، اگلا لائحہ عمل طے ہوگا