فلسطینی طلبا

فلسطینی طلبا کو پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے کی اجازت مل گئی

ویب ڈیسک: پی ایم ڈی سی کی جانب سے فلسطینی طلبا کو پاکستان میں میڈیکل اور ڈینٹل کی تعلیم جاری رکھنے کی اجازت مل گئی ۔
صدر پی ایم ڈی سی نے کہا ہے کہ لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی درخواست پر پی ایم ڈی سی کونسل نے فلسطینی طلبا کو پاکستان میں طبی تعلیم جاری رکھنے اور مستقبل میں اپنے ملک کی خدمت کرنے کیلئے یہ فیصلہ کیا۔
صدر پی ایم ڈی سی نے مزید کہا کہ کونسل فلسطینی طلبا کی مدد کرنا چاہتی تھی، ان طلبا کو پاکستان میں ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے۔،مجموعی طور پر 100 کے قریب طلبا ہوں گے۔
اس حوالے سے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے پاکستان میں میڈیکل اور ڈینٹل کی تعلیم بین الاقوامی معیار کی ہے یہ غزہ کے طلبا ڈگری مکمل ہونے پر اپنے ملک اور ہم وطنوں کی خدمت کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں:  الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ سے منظور، اپوزیشن کا احتجاج