مخصوص نشستوں بارے سنی اتحاد کونسل

مخصوص نشستوں بارے سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر آج سماعت ہو گی

مخصوص نشستوں بارے سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہو گی۔ اس حوالے سے اب تک 7 سماعتیں ہو چکی ہیں۔
ویب ڈیسک: مخصوص نشستوں بارے سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر آج سماعت ہو گی۔ اس سے قبل 7 سماعتیں ہو چکی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں سے متعلق سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر 8 ویں سماعت ہونے جا رہی ہے۔ یہاں سوال ہے کہ کیا سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں مل سکیں گی؟ یا پھر یہ معاملہ پارلیمنٹ کو ہی طے کرنے کو بھیج دیا جائے گا؟۔
سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے کیس کی سماعت حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ آج صبح سارھے گیارہ بنے کیس کی سماعت کرے گا۔
یاد رہے کہ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے اب تک 7 سماعتیں ہو چکی ہیں۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار ہی نہیں جبکہ انہوں نے اس کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے ساتھ میں پی ٹی آئی نے بھی فریق بننے کی درخواست عدالت جمع کرا دی ہے۔
سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی اور کنول شوزب کے وکیل سلمان اکرم راجہ اپنے دلائل مکمل کر چکے۔ الیکشن کمیشن کے وکیل اور اٹارنی جنرل بھی دلائل دے چکے ہیں۔
آج سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت کے دوران سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی جواب الجواب میں دلائل دیں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور :خیبرپختونخوا ہیلتھ ورکرز کا احتجاج کامیاب مذاکرات کے بعد ختم