مزید 30 فلسطینی جام شہادت نوش

غزہ میں مزید 30 فلسطینی جام شہادت نوش کر گئے

اسرائیلی افواج کی بربریت کے باعث غزہ میں مزید 30 فلسطینی جام شہادت نوش کر گئے، اس کے علاوہ درجنوں فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ویب ڈیسک: اسرائیلی افواج کی سفاکانہ کارروائیوں کی بدولت غزہ میں مزید 30 فلسطینی جام شہادت نوش کر گئے۔ صیہونی بربریت کا سلسلہ تاتر کے ساتھ جاری ہے جبکہ اب تو انہیں ہر قسم کی جنگ لڑنے کا گرین سگنل مل گیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جہاں درجنوں افراد زخمی ہوئے وہیں غزہ میں مزید 30 فلسطینی جام شہادت نوش کر گئے۔
صیہونی افواج کی جانب سے جبراً نقل مکانی پر مجبور فلسطینیوں پر حملے شروع کر دیے گئے ہیں۔ تل الحوا کے علاقے پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں بھی بچون اور خواتین سمیت متعدد فلسطینی شہید ہوئے۔
ذرائع کے مطابق غزہ کی سول ڈیفنس نے تل الحوا میں اسرائیلی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 38 ہزار 345 ہو گئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 88 ہزار 295 تک جا پہنچی ہے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں اقوام متحدہ کی تنصیبات اور سکولوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو ظلم کی انتہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صیہونیوں کی جانب سے مکمل غزہ شہر کا انخلاء کرنے کا حکم بڑے پیمانے پر مصائب و مشکلات کا سبب بن رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی حکومت نے انخلاء کے احکامات کو شہریوں کے خلاف نفسیاتی جنگ قرار دے دیا تاکہ شہری جہاں جسمانی تکالیف کا شکار ہیں اب نفسیاتی طور پر بھی مکمل تناہی کا شکار ہو جائیں۔
دوحہ میں اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ بندی کیلئے مذاکرات جاری ہیں تاہم اس میں اسرائیل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر بار روڑے اٹکا رہا ہے۔ اس کے ساتھ صیہونی یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ جنگ بندی کے دوران بھی انہیں اہداف کے حصول کی اجازت ہونی چاہئے جو قطعی قرین انصاف نہیں.

مزید پڑھیں:  ہمیں احتجاج کا حق آئین نےدیا، وفاق تصادم کی سیاست کر رہا ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف