یوٹیلٹی اسٹورز پرسبسڈی

عوام کے لئے یوٹیلٹی اسٹورز پرسبسڈی میں اضافے کی تجویز

ویب ڈیسک: مہنگائی میں پسے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کے لئے یکم اگست سے یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں اور چاول پر سبسڈی میں 300 فیصد اضافے کی تجویز سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دال چنا پر فی کلو سبسڈی 25 روپے سے بڑھا کر 100روپے کرنے کی تجویز ہے جبکہ گھی پر 70سے بڑھا کر 100 روپے سبسڈی دی جائے گی۔
چینی پر بھی فی کلو کے حساب سے سبسڈی بڑھانے کی تجویز ہے۔
اس طرح عوام کو عام بازار کی نسبت یوٹیلٹی اسٹورز پر دالیں اور دیگر اشیا مزید سستی ملیں گی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کی مشیر مشال یوسفزئی صوبائی کابینہ کے اجلاس میں مدعو