بنوں میں تین افراد قتل

بنوں میں فائرنگ سے تین افراد قتل ،ایک زخمی ہو گیا

ویب ڈیسک: بنوں میں فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل جبکہ ایک زخمی کر دیا گیا ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ ڈی آئی خان روڈ مندوری ہوٹل کے قریب پیش آیا جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو ایمبولینس نے فوری طورپر پہنچ کر جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمی کوڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل پر ایران کا حملہ، غزہ اور لبنا ن میں جشن، حماس کی ستائش