ایچ ای سی کا سسٹم خراب

ایچ ای سی کا ڈگریوں کی تصدیق کا سسٹم خراب، طلبہ کو پریشانی کا سامنا

ویب ڈیسک: ہائر ایجوکیشن کمیشن کا ڈگریوں کی تصدیق کا سسٹم 10دن سے خراب ہونے کے باعث طلبہ کو پریشانی کا سامنا ہے ۔
ایچ ای سی ذرائع کے مطابق سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے سینکڑوں طلبا و طالبات کی ڈگریوں کی تصدیق کا معاملہ لٹک گیا جس کے باعث بیرون ممالک تعلیم کے لیے جانے والے طلبا و طالبات شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔
اس حوالے سے طالب علموں کا کہنا ہے کہ ایچ ای سی دفتر کے چکر لگا لگا کر تھک گئے،کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
طلبہ کے مطابق آن لائن درخواستیں بھی جمع کروائیں لیکن چالان تاحال جاری نہیں کیے گئے۔
ایچ ای سی انتظامیہ کا موقف تھا کہ اسلام آباد سے سسٹم خراب ہوا ہے، سسٹم بہتر ہوتے ہی طلبا و طالبات کو چالان اور تاریخ ملنا شروع ہو جائیگی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کو ہر اشتعال انگیزی کے نتائج بھگتنا ہوں گے، ایرانی مندوب