چیف الیکشن کمیشن کیخلاف ایکشن

سپریم جوڈیشل کونسل سے چیف الیکشن کمیشن کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: آئینی ذمہ داریوں کی عدم ادائیگی اور تحریک انصاف کے مینڈیٹ اور عدالتی فیصلوں کو نیچا دکھانے کی کوشش پر شکایت کرتے ہوئے سپریم جوڈیشل کونسل سے چیف الیکشن کمیشن کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا جانے لگا ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کے دیگر اراکین کیخلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے.
اس حوالے سے شکایت تحریک انصاف رہنما حلیم عادل شیخ، جسٹس ریٹائرڈ نورالحق قریشی اور شبیر احمد نے مشترکہ طور پر دائر کی ہے۔
الیکشن کمیشن چیف و اراکین کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر شکایت میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہے۔
شکایت میں مزید کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان نے تحریک انصاف کے مینڈیٹ اور عدالتی فیصلوں کو نیچا دکھانے کی کوشش کی۔
تحریک انصاف رہنما حلیم عادل شیخ، جسٹس ریٹائرڈ نورالحق قریشی اور شبیر احمد کی مشترکہ درخواست میں وضاحت کی گئی ہے کہ چیف الیکشن کمیشن اور دیگر اراکین کے اقدامات سے 12 کروڑ سے زائد ووٹرز متاثر ہوئے۔
انہوں نے شکایت لگاتے ہوئے سپریم جوڈیشل کونسل سے چیف الیکشن کمشنر اور ارکان پر عائد الزامات کی انکوائری کی استدعا کی ہے۔
یاد رہے کہ پی ‌ٹی آئی رہنماوں کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل سے چیف الیکشن کمیشن کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا ہے.

مزید پڑھیں:  ڈیپوٹیشن پر خیبرپختونخوا آئے ملازمین کا واپس جانے سے انکار