سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے

سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے کے خاتمے کیلئے حکومت متحرک

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے کے خاتمے کیلئے حکومت کی جانب سے اہم اقدام، پی ٹی اے کی جانب سے فائر وال کیلئے بولیاں طلب کر لی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیوں پر نیکسٹ جنریشن اور ایپلی کیشن فائر والز نصب ہوں گی تاکہ کسی بھِی طرح سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے کا قلع قمع کیا جا سکے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نیکسٹ جنریشن فائر وال ڈیپ پیکٹ انسپکشن کی صلاحیت کی حامل ہوگی۔ اس پر ڈی پی آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈیٹا کی لیئر 7 تک مانیٹرنگ کی جا سکتی ہے۔
نیکسٹ جنریشن فائر وال سے رئیل ٹائم ڈیٹا کی مانیٹرنگ سمیت یو آر ایل فلٹریشن، ایپلی کیشن کنٹرول اور مالوئیر پروٹیکشن ممکن ہو سکے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیکسٹ جنریشن فائر وال سائبر سیکورٹی خطرات کیخلاف پیشگی اقدامات کر سکے گی۔ اس حوالے سے پی ٹی اے نے الیکٹرانک بولیاں طلب کی ہیں۔
یاد رہے کہ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیوں پر نیکسٹ جنریشن اور ایپلی کیشن فائر والز نصب ہوں گی تاکہ منفی پراپیگنڈے کی راہ روکی جا سکے۔ اس سلسلے میں‌نیکسٹ جنریشن فائر وال ڈیپ پیکٹ انسپکشن کی صلاحیت کی حامل ہوگی۔

مزید پڑھیں:  80ہزار سال قبل دیکھا گیا دمدار ستارہ 13 اکتوبرکو دوبارہ نمودار ہوگا