تحریک انصاف پر پابندی زیرغور نہیں

وفاقی کابینہ اجلاس میں تحریک انصاف پر پابندی زیرغور نہیں لائی گئی

وزارت داخلہ کی سمری پر 126 ممالک کے باشندوں کو ویزا فری انٹری کی منظوری، وفاقی کابینہ اجلاس میں تحریک انصاف پر پابندی زیرغور نہیں لائی گئی۔
ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ اجلاس میں تحریک انصاف پر پابندی زیرغور نہیں لائی گئی، اس کے علاوہ دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں وزارت داخلہ کی سمری پر 126 ممالک کے باشندوں کو ویزا فری انٹری کی منظوری بھِی دی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم معاملات پر غور کیا گیا۔ کابینہ نے دوست ممالک کے کاروباری افراد اور شہریوں کو ویزا فری انٹری کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں وزارت داخلہ کی سمری پر 126 ممالک کے باشندوں کو ویزا فری انٹری کی منظوری دی گئی، اس کے ساتھ ہی ان ممالک کے لیے ڈیجیٹل ویزا دینے کی منظوری بھی دی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ایس ای سی پی ایکٹ 1997 کے تحت خصوصی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا، نجکاری کمیشن کے بورڈ اراکین کی تعداد میں اضافے اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی سمیت کابینہ نے پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی بھی منظوری دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق کی 22-2021 اور 23-2022 کیلئَے پالیسیوں پر عملدرآمد کی رپورٹ اجلاس کے دوران پیش کی گئی۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی پر پابندی سمیت سابق صدر عارف علوی، عمران خان اور قاسم سوری پر آرٹیکل 6 لگانے کا معاملہ بھی زیر غور نہیں لایا گیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات نے پریس کانفرنس میں‌کہا تھا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگنے سمیت تحریک انصاف کے رہنماوں پر آرٹیکل 6 کی کارروائی کے حوالے سے بھی اجلاس مٰیں‌فیصلہ کیا جائیگا.
تاہم اس حوالے سے اجلاس میں‌کوئی غور نہیں‌کیا گیا.

مزید پڑھیں:  ہری پور میں مسافر بردار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک جاں بحق