افغان کرکٹرز تصدیق

افغان کرکٹرز نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے کی تصدیق کردی

ویب ڈیسک: افغان کرکٹر محمد نبی اور وکٹ کیپر رحمان اللہ گرباز نے بھی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان آنے کی تصدیق کردی۔
گزشتہ دنوں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی سالانہ میٹنگ میں افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین واعظ اشرف اور نصیب خان نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات میں ٹیم پاکستان بھیجنے کی یقین دہانی کرائی تھی ۔
افغانستان کرکٹ بورڈ، محمد نبی اور رحمان اللہ گرباز نے سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں کو مسترد کردیا ۔
افغان کرکٹرز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے میزبان ملک جائیں گے اور پاکستان میں کھیلیں گے۔
سابق افغان کپتان محمد نبی نے شائقین پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی جھوٹی خبروں کو نظر انداز کریں، افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ اکانٹس کے ذریعے خبریں پھیلائی جارہی تھیں کہ بھارت کی طرح افغان ٹیم میں سکیورٹی خدشات کے باعث چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان نہیں آئے گی ۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں ڈینگی کے شدید آﺅٹ بریک کا خطرہ ظاہر کیا جانے لگا ہے