مردان اور ٹانک میں فائرنگ واقعات

مردان اور ٹانک میں فائرنگ واقعات، دو افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: مردان اور ٹانک میں فائرنگ واقعات کے دوران دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ضلع مردان کے تھانہ شہباز گڑھی کی حدود صوابی روڈ پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے علی یار نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ نا معلوم افراد کی فائرنگ سے علی یار موقع پر جاں بحق ہو گیا تھا ، جبکہ اس دوران ریسکیو 1122 کی ٹیم نے جاں‌بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ شہباز گڑھی میں لواحقین کی مدعیت میں نا معلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔
مردان میں‌فائرنگ واقعہ کے بعد ضلع ٹانک کے تھانہ صدر کے حدود کوٹ پٹھان میں بھی فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعہ میں جمال نامی شخص جاں بحق ہو گیا، اس حوالے سے رپورٹ درج کر کے تفتیش اور ملزمان کی تلاش کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔
پولیس رپورٹ کے مطابق ٹانک میں پیش آنے والا یہ واقعہ ممکنہ طور پر زمینی تنازعہ کے باعث رونما ہوا۔
یاد رہےکہ مردان اور ٹانک میں فائرنگ واقعات کے دوران دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور پولیس نے ملزمان کی تلاش کیلئے کارروائی شروع کر رکھِی ہے۔
فائرنگ واقعات سے جہاں عوام میں‌خوف و ہراس پایا جاتا ہےو ہیں اس سے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، اس دوران عوام کی نظریں پولیس پر ٹک جاتی ہیں اور انہی کی کارکردگی عوام کو تحفظ کا احساس دلاتی ہیں.

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کا مشرق وسطیٰ پر فضائی حملہ کرنے کا اعلان