ٹل میں تیل و گیس

اٹک کے بعد ٹل میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

ویب ڈیسک: اٹک کے بعد ٹل میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا۔
ترجمان پاکستان آئل فیلڈ کے مطابق جنوری میں شروع کی گئی کھدائی کے بعد ٹل میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا ہے۔
ٹل بلاک میں رزگیر ون کنویں سے تیل کے ساتھ ساتھ گیس کا ذخیرہ بھی ماہرین کو ملا ہے، اس کنویں سے یومیہ 250 بیرل خام تیل اور 20 ملین میٹر سٹینڈرڈ کیوبک گیس حاصل کی جا سکے گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کنویں کی کھدائی اس سال جنوری میں شروع کی گئی تھی اور ساتویں ماہ کامیابی حاصل کی گئی۔
اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تیل اور گیس کا یہ کنواں پی او ایل، او جی ڈی سی اور پی پی ایل کی مشترکہ ملکیت ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان آئل فیلڈ نے سٹاک ایکسچینج کو خط بھیج کر دریافت سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ دو ہفتے قبل اٹک میں بھی تیل کے ساتھ ساتھ گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کیا گیا تھا جس سے یومیہ 714 بیرل خام تیل اور 10 ملین کیوبک فٹ گیس حاصل ہو رہی ہے۔
یاد رہے کہ اٹک اور ٹل کے علاوہ بھی ملک بھر میں‌بعض مقامات پر قدرتی آئل دریافت کیا گیاہے

مزید پڑھیں:  اسرائیل کی لبنان میں کارروائیوں سے آگاہ ہیں، میتھیو ملر