وزیراعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز

وزیراعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز، دورہ ایران ملتوی

وزیراعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہو گئی جس کی وجہ سے انہوں نے دورہ ایران ملتوی کر دیا۔
ویب ڈیسک:وزیر اعظم شہباز شریف کی طبیعت گزشتہ روز اچانک ناساز ہو گئی، اس موقع پر ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دے دیا۔
ڈاکٹرز کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے جہاں انہوں نے تمام مصروفیات منسوخ کر دیں وہیں انہوں نے دورہ ایران بھی ملتوی کر دیا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم نے نو منتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایران جانا تھا، تاہم اب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار وفد کے ہمراہ آج ایران پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستان کا وفد ایران کے نئے نومنتخب صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرے گا۔
اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے نو منتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا دورہ دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کی تصدیق ہے۔
یاد رہےکہ وزیراعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہو گئی جس کیوجہ سے انہوں نے دورہ ایران ملتوی کر دیا۔ اب ان کی جگہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ایران جائینگے.

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں نوجوان کی ذبح شدہ نعش برآمد