وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے دھمکیاں

وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے دھمکیاں دی جا رہی ہیں، اسد قیصر

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے انصاف لائیر فورمز کے زہر اہتمام وکلاء کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آلاعلان کہتے ہیں کہ یہاں آپریشن نہیں کیا جا سکتا، ہم کامیابی کے خواب دیکھ رہے تھے اور انہوں نے افغانستان سے ہمارے کاروبار بند کرا دیئے۔
انصاف لائیر فورمز کے زہر اہتمام وکلاء کنونشن میں سینئر قانون دان قاضی انور، مرکزی اطلاعات شعیب شاہین اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شرکت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی کو اس کی فکر نہیں کہ گوادر میں کیا ہو رہا ہے بس ان کی نظریں بنوں پر لگی ہیں کہ وہاں کیا کیا ہوا۔
اسد قیصر نے مزید کہا کہ ہمیں عملاً تقسیم کیا جا رہا ہے، حکام کو فکر اس بات کی ہے کہ تم وفاداری تبدیل کریں، ہمیں وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے دھمکیاں دی جا رہی ہیں، اگر وفاداری تبدیل نہیں تو پھر ہمارے خلاف جعلی کیسز بناتے ہیں۔
مرکزی سیکرٹری اطلاعات شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ججز کو دھمکیاں ملیں، ان کے کمروں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی ملک میں ان ڈائریکٹ مارشل لاء لگا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی اصلاحات کی حمایت عمران خان اور مولانا نے کی تھی، اسحاق ڈار