90لاکھ سیاحوں

رواں سال 90لاکھ سیاحوں نے خیبر پختونخوا کا رخ کیا

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں سیاحت میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں رواں سال 90لاکھ سیاحوں نے صوبے کے مختلف مقامات کا رخ کیا ۔
اس حوالے سے محکمہ سیاحت کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مشیر خزانہ مزمل اسلم ، مشیر سیاحت سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔
مشیر خزانہ نے بتایاکہ رواں سال 90لاکھ سیاحوں نے خیبرپختونخوا کا رخ کیا اور سیاحوں کی آمد پچھلے سال کے مقابلے میں100فیصد زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے سال 45لاکھ سیاحوں نے خیبرپختونخوا کا رخ کیا تھا۔
مشیرخزانہ کا مزید کہنا تھا کہ سیاحوں میں ڈھائی ہزارغیرملکی بھی شامل ہیں، ہمارا اگلا ہدف غیرملکی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہے۔
اس موقع پر مشیرسیاحت زاہد چن زیب کا کہنا تھاکہ چند شکایات این ایچ اے کی سڑکوں کے بارے میں موصول ہوئیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی قیادت کی ملاقات،مشترکہ احتجاج کا اعلان