بلوچ یکجہتی کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ

بلوچ یکجہتی کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کے مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم

ویب ڈیسک: بلوچ یکجہتی کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کے مذاکرات کامیاب ہو گئے، اس کے ساتھ ہی صوبہ بھر کی تمام قومی شاہراہیں کھول دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق گوادر سمیت بلوچستان بھر میں تمام دھرنےختم کرنےکا اعلان کرتے ہوئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ڈاکٹر ماہ رنگ اور ڈپٹی کمشنر گوادر نے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔
بعد ازاں صوبائی وزارت داخلہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا، اس کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد موبائل نیٹ ورک بحال جبکہ رکاوٹیں ہٹا کر تمام راستے کھول دیئے جائیں گے۔
اس ساتھ ساتھ اعلامیہ میں یہ بھِی بتایا گیا ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کا دھرنا ختم ہونے کے بعد گرفتار افراد رہا کئے جائِیں گے۔
یاد رہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دھرنوں کے باعث گوادر سمیت صوبہ بھر میں مختلف مقامات پر قومی شاہراہ اور سڑکیں بند تھیں۔
ان حالات میں کراچی، خضدار، حب، قلات، سوراب، تربت، پنجگور اور گوادر جانے والی ٹریفک روانی متاثر اور مسافر مشکلات کا شکار تھے۔

مزید پڑھیں:  9روز بعد پاک افغان خرلاچی بارڈر کھول دی گئی