گورنر عوام میں صرف نفرتیں

بنوں واقعے پر گورنر عوام میں صرف نفرتیں پیدا پھیلا رہے ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بنوں واقعے پر گورنر عوام میں صرف نفرتیں پیدا پھیلا رہے ہیں، اگر وہ واقعی صوبے کے ساتھ مخلص ہیں تو وفاق سے صوبے کے بقایاجات وصولی میں کردار ادا کریں۔
گورنر فیصل کریم کنڈی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سردار علی امین گنڈاپور گورنر کے اعصاب پر سوار ہیں، وزیراعلی کے بغض اور حسد نے گورنر کو نفسیاتی مریض بنا دیا ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ گورنر منفی پراپیگنڈا پھیلا کر صرف مسائل پیدا کر رہے ہیں، صوبے کے تمام مسائل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا حل کررہے ہیں، اگر ایسا ہے تو پھر گورنر کس مرض کی دوا ہے۔
مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ گورنر بننے سے اب تک فیصل کریم کنڈی اپنی کارکردگی دکھائیں، کرم اور بنوں واقعے پر گورنر عوام میں صرف نفرتیں پیدا پھیلا رہے ہیں، دہشت گردی، بجلی بحران پر منفی بیان بازی کے علاوہ گورنر نے اور کیا کیا ہے؟
انہوں نے کہا کہ گورنر اس وقت صرف علی امین گنڈاپور پر تنقید کی لاکھوں روپے تنخواہ اور مراعات لے رہے ہیں، وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے بنوں اور پاراچنار کے واقعات کو انتہائی خوش اسلوبی سے حل کروایا، جامعات کے مسائل اور امن و امان کی صورتحال پر بھی بھرپور توجہ دیئے ہوئے ہیں، گورنر خیبرپختونخوا بیان بازی اور تنقید کے علاوہ اپنا کردار واضح کریں، انہوں نے آج تک صوبائی مسائل میں کیا کردار ادا کیا۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق وائس چانسلرز کی تعیناتی کے مسئلے پر گورنر خود رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں جس کے حوالے سے بعدازاں تنقید وزیراعلی پر کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گورنر اور ان کے حواریوں و سر پرستوں نے بنوں واقعے کو صرف ہوا دینے کی کوشش کی، بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے ہوئے ان کے ساتھ ساتھ وفاقی وزراء نے بھی بنوں واقعے پر عوام میں فوج کے خلاف نفرتیں پیدا کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا۔
صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ گورنر فیصل کریم کنڈی اگر واقعی صوبے کے ساتھ مخلص ہیں تو وفاق سے صوبے کے بقایاجات وصولی میں کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ بنوں واقعہ پر گورنر عوام میں صرف نفرتیں پھیلا رہے ہیں.

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف احتجاج، پنجاب کے 6 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ