ٹانک میں ججز کی گاڑی پرحملہ

ٹانک میں ججز کی گاڑی پرحملہ، دو پولیس اہلکار شہید، 2 زخمی

ویب ڈیسک: ضلع ٹانک میں ججز کی گاڑی پرحملہ کا واقعہ پیش آیا جس میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ٹانک میں دہشت گردوں نے ججز کی گاڑی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ججز کے سکواڈ میں شامل سیکیورٹی پر مامور دو پولیس شہید اور دو زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حملے کے وقت گاڑی میں مقامی عدالت کے 3 ججز موجود تھے اور اس دوران دہشت گردوں کے حملے میں تینوں ججز محفوظ رہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں نے ڈی آئی خان روڈ پر بھگوال کے قریب جج کی گاڑی پر حملہ کیا۔ شہید پولیس اہلکاروں میں سپاہی عبداللہ، اور صمد شامل ہیں۔
یاد رہے کہ دہشت گردوں نے ٹانک میں ججز کی گاڑی پرحملہ کیا، اس دوران ان کی سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہو گئے.

مزید پڑھیں:  تنخواہ دار طبقہ سے اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف