خیبر پختونخوا اسمبلی واک

خیبر پختونخوا اسمبلی:سپیکر بابر سلیم کی قیادت میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے واک

ویب ڈیسک: سپیکرخیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی قیادت میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے خیبر پختونخوا اسمبلی میں واک کا انعقاد کیا گیا ۔
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقدہ واک میں اراکین اسمبلی عملے اور انتظامیہ نے حصہ لیا ۔
واک کے دوران شرکاء نے بھارت کے خلاف بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نعرے درج تھے۔
شرکاء نے کشمیر بنے پاکستان کے نعرے بھی لگائے ۔
اس موقع پر سپیکر بابر سلیم سواتی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی آزادی تک ان کی حمایت جاری رکھی جائے گی ۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں ڈینگی کے شدید آﺅٹ بریک کا خطرہ ظاہر کیا جانے لگا ہے