نظرثانی درخواست دائر

مخصوص نشستوں بارے الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست دائر کرنیکا فیصلہ

ویب ڈیسک: مخصوص نشستوں بارے الیکشن کمیشن کی جانب سے نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس بارے میں امکان واثق ہے کہ آج ہی یہ دائر کر دی جائے۔
یاد رہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ بینچ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر یہ نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا تھا۔
اس کے بعد مسلم لیگ (ن) نے عدالت کے فیصلے پر سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کی تھی اور اس کے بعد پیپلز پارٹی اور اب الیکشن کمیشن کی جانب سے عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کر کے اپنی قانونی ٹیم کو اپیل کی تیاری کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ای سی پی آئینی ادارہ ہے، اپنے اختیارات کا سپریم کورٹ میں ضرور دفاع کرے گا۔
ذرائع کے مطابق آئین میں آزاد امیدواروں کو 3 دن دیے گئے جبکہ سپریم کورٹ نے فیصلے میں 15 دن کا وقت دیا۔
ذرائع کے مطابق آزاد ارکان کے کاغذات نامزدگی اور بیان حلفی کے دستخط کا جائزہ لیا جائے گا، ضرورت پڑنے پر کمیٹی آزاد ارکان کو بیان حلفی کی تصدیق کے لیے طلب کرے گی۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی مخصوص نشستوں بارے نظرثانی درخواست دائر کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  انٹرا پارٹی انتخابات، پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کیلئے مزید مہلت