حسینہ کے دھڑن تختہ سے مینڈیٹ

شیخ حسینہ کے دھڑن تختہ سے مینڈیٹ چور سرکار کے اوسان خطا ہوگئے

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ شیخ حسینہ کے دھڑن تختہ سے مینڈیٹ چور سرکار کے اوسان خطا ہوگئے، ان کے الٹے سیدھے بیانات ظاہر کر رہے ہیں کہ ان کے اختتام کا بھی وقت قریب آ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چور وزراء الیکشن ایکٹ کے کالے قانون کا بے شرمی سے دفاع کر رہے ہیں، اس پر انہیں شرم آنی چاہئے۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جعلی فارم 47 سرکار کا خاتمہ قریب ہے، اس لئے الٹے سیدھے بیانات دے رہے ہیں، یہ جعلی سرکار پی ٹی آئی کی عوامی طاقت سے خائف ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ شیخ حسینہ کے دھڑن تختہ سے مینڈیٹ چور سرکار کے اوسان خطا ہوگئے اور وہ بے سروپا بیانات دینے لگے ہیں۔
صوبائی مشیر اطلاعات کے مطابق فارم 47 کی جعلی اور مینڈیٹ چور سرکار پی ٹی آئی کی عوامی طاقت سے خائف ہے، عمران خان اسی جیل میں جعلی مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں جس سے شریف خاندان ڈیل کر کے فرار ہو گئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ چور وزراء کے جعلی لیڈر تمام تر سہولیات کے باوجود ڈیل کر کے جیل سے لندن بھاگ گئے، عوامی لیڈر عمران خان ایک سال سے اسی جیل میں ہیں جہاں شریف خاندان کے پلیٹ لیٹس گرتے تھے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان عوام کی حقیقی ترجمانی جیسے باہر کیا کرتے تھے ویسے ہی جیل میں بھی کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف معاہدہ: وفاق نے خیبر پختونخوا کا مطالبہ تسلیم کرلیا