پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کل پیرس

پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کل پیرس سے ڈھاکہ پہنچیں گے

ویب ڈیسک: بنگلادیش کی عبوری حکومت کے نامزد سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کل پیرس سے ڈھاکہ پہنچیں گے.
بھارتی میڈیا سے گفتگو میں پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس نے کہا کہ بھارت کے غلط بنگلادیشیوں سے اچھے تعلقات ہیں، براہ کرم بھارت اپنی خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں بنگلادیش کی عبوری حکومت کے ارکان کو آج حتمی شکل دئیے جانے کا امکان ہے۔
حکومت کے نامزد سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کل پیرس سے ڈھاکہ پہنچیں گے۔ عبوری حکومت کا چارج سنبھالنے کے فوراً بعد ملک میں انتخابات متوقع ہیں۔
دوسری جانب بنگلادیش میں زندگی معمول پر آنے لگی ہے اور تعلیمی ادارے اور گارمنٹس فیکٹریاں دوبارہ کھل گئی ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی رواں دواں ہے۔
ڈاکٹر یونس کا کہنا ہے کہ بھارت اپنی خارجہ پالیسیوں پر توجہ دے، بھارت کے غلط بنگلادیشیوںسے اچھے تعلقات ہیں۔

مزید پڑھیں:  سوات میں چیک پوسٹ حملہ ،ایک پولیس اہلکار زخمی