گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی اشاریے بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں،

معاشی اشاریے بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں، گورنر سٹیٹ بینک

ویب ڈیسک: گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی اشاریے بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں، درآمد ات پر تمام پابندیاں اٹھالی گئی ہیں، آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح کو کم کرکے 5 سے7 فیصد تک لایاجائے گا۔
انہوں نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں کہا کہ آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح 5 سے 7 فیصد تک لائیں گے جو کہ ہمارا مشن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو رواں مالی سال مجموعی طورپر 26 ارب 20 کروڑ ڈالر قرضہ واپس ادا کرنا ہے، اس میں 12 ارب 30کروڑ ڈالر رول اوور جبکہ 4 ارب ڈالر کمرشل قرضہ ہے جو ری فنانس ہو جائے گا۔
جمیل احمد کے مطابق اس طرح پاکستان کو رواں برس نیٹ 10ارب ڈالر قرض کی ادائیگی کرنی ہے۔
گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ تیل کی درآمدات اڑھائی ارب ڈالر ماہانہ سے کم ہو کر ایک ارب 40 کروڑ ڈالر پر آگئی ہیں، رواں مالی سال ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے تاہم آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح 5 سے7 فیصد تک لانا مشن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام معاشی اشاریے بہتری کی جانب جارہے ہیں، برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے، امید ہے ملکی معاشی صورتحال مزید بہتر ہو جائیگی۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر نے غزہ جنگ بندی سے متعلق امریکی وعدوں کو جھوٹا قرار دیدیا