میٹرک نتائج کا اعلان

پشاور تعلیمی بورڈ نے میٹرک نتائج کا اعلان کردیا ،طالبات بازی لے گئیں

ویب ڈیسک: پشاور تعلیمی بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کردیاجس میں طالبات نے بازی لے گئیں ۔
نتائج کا اعلان وزیراعلیٰ ہائوس میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور تھے ۔
پشاور ماڈل سکول کی ثانیہ فیصل ،سیدہ سویرا جہان اور مروا عالم نے 1176نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔
علیزا ایاز نے 1175نمبر کے دوسری اور جعفر شاہ کی 1174نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن اپنے نام کی ۔
ہیومنٹیز گروپ میں مناہل 1070اور سبنل کی 1068نمبر کے ساتھ ابتدائی دو پوزیشن جبکہ رفعیہ محبوب اور انعم آصف نے 1064نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرلی ۔
امتحان میںمجموعی طورپر 86ہزار789طلبہ و طالبات نے حصہ لیا جن میں 76ہز90امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔
نتیجہ 87اعشاریہ 67فیصد رہا،امتحان میں 22 ہزار 114 طلبہ نے اے گریڈ میں کامیابی حاصل کی ۔
نتائج کے مطابق میٹرک امتحان میں 10ہزا688 طلبہ فیل ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے نظرثانی اپیلوں پر سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی