مسجد نبویۖ کے امام ملاقات

صدر مملکت سے مسجد نبویۖ کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کی ملاقات

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری سے مسجد نبوی ۖ کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ملاقات کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ مسلم امہ کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کیلئے مسلم ممالک کے درمیان مزید اتحاد اور تعاون کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ عقیدے، تاریخ اور بھائی چارے پر مبنی بہترین تعلقات ہیں،دونوں برادر ممالک کو مزید قریب لانے کے لئے ثقافتی اور عوام کے درمیان تعلقات فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ سعودی عرب قریبی دوست ہے، پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
ملاقات کے موقع پر امام مسجد نبویۖ نے کہا کہ سعودی عرب کی قیادت اور عوام پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی مضبوط شراکت داری ہے، دونوں ممالک کو عالم اسلام کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔
امام مسجد نبویۖ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔
صدر مملکت نے شہزادہ محمد بن سلمان کی جرات مندانہ اور دور اندیش قیادت کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ مسجد نبویۖ کے امام کے دورے سے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا، مسجد نبویۖ کے امام نے پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔
امام مسجد نبویۖ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر پارلیمنٹ ہاؤس بھی گئے اور چیئرمین سینٹ یوسف رضاگیلانی سے ملاقات کی۔

مزید پڑھیں:  4اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج، عمران خان کی علی امین کو ہدایات جاری