9 مئی اور 18 مارچ

9 مئی اور 18 مارچ کی ویڈیوز سے سب واضح ہو جائیگا، عمر ایوب

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے برطانوی نشریاتی ادارے کو اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ 9 مئی اور 18 مارچ کی ویڈیوز سامنے آنے پر سب واضح ہو جائیگا۔
تحریک انصاف کے رہنما کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ جب 9 مئی کے ساتھ ساتھ18 مارچ کی سی سی ٹی وی ویڈیوز سامنے آئیں گی تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، یہ واقعات پی ٹی آئی کو ٹریپ کرنے کی سازش تھے۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ حکمران جماعتوں سے مذاکرات کا مینڈیٹ محمود خان اچکزئی کو دیا گیا ہے، یہ ان کی مرضی پر منحصر ہے وہ کسی سے بھی مذاکرات کر سکتے ہیں لیکن ابھی کسی سے بات نہیں ہوئی۔
قائد حزب اختلاف نے مزید کہا کہ بیوروکریٹس کہتے تھے کہ بنگلادیش ماڈل ہونا چاہیے اب دیکھ لیں بنگلادیش ماڈل میں کیا ہوا۔
انٹرویو میں عمر ایوب نے کہا کہ 9 مئی اور 18 مارچ کی ویڈیوز سامنے آنے پر سب واضح ہو جائیگا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ملکی معاشی صورتحال میں غریب طبقہ پس کر رہ گیا ہے، لیاقت بلوچ