ٹائر کی دکان میں شارٹ سرکٹ

دیر لوئر: ٹائر کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی

ویب ڈیسک: ضلع لوئر دیر کی تحصیل تیمرگرہ بائی پاس پر ٹائر کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو 1122 ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
ذرائع نے بتایا کہ ریسکو1122 کی فائر وہیکلز اور واٹر باوزر بمعہ فائر فائیٹرز ٹیم بروقت موقع پر پہنچ کر اگ بجھانے میں مصروف ہو گئیں اور ماہرانہ انداز میں کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔
ریسکیو 1122 فائر فائٹرز نے پیشہ وارانہ طریقے سے ایک گھنٹہ کی کارروائی کے دوران آگ پر قابو پا لیا، اس بروقت کاروائی کی بدولت ادرد گرد کی دیگر دکانوں کو بھی آتشزدگی سے بچا لیا۔
یاد رہے کہ ضلع لوئر دیر کی تحصیل تیمرگرہ بائی پاس پر ٹائر کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان لپیٹ میں لے لی تھی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی عمران خان سے ملاقات،ڈی چوک احتجاج پر مشاورت