گورنر سندھ کی تبدیلی

گورنر سندھ کی تبدیلی کا امکان، ممکنہ نیا نام بھی سامنے آگیا

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی جانب سے گورنر سندھ کو تبدیل کرنے کا امکان ہے جس کے بعد نئے گورنر کے لئے ممکنہ نام بھی سامنے آگیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کو تبدیل کرنے کے معاملے پر حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان اتفاق رائے ہو گیا ہے ۔
ذرائع نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما بشیر میمن کو گورنرسندھ بنائے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت کامران ٹیسوی گورنر سندھ کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیںجنہیں آئندہ آئندہ چند دن میں ہٹائے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت کیخلاف نابیناافراد سڑکوں پرنکل آئے،ان پرتشددقابل مذمت ہے