بھائیوں کی عدم بازیابی

اظہر مشوانی کے بھائیوں کی عدم بازیابی،توہین عدالت کارروائی کا فیصلہ

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے اظہر مشوانی کے بھائیوں کی عدم بازیابی پر عدالت نے توہینِ عدالت کی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے فریقین کو طلب کرلیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے روبرو اظہر مشوانی کے 2لاپتہ بھائیوں کی بازیابی کے لیے ان کے والد کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت میں لاپتہ پروفیسر مظہر الحسن اور پروفیسر ظہور الحسن کے والد کی جانب سے وکیل بابر اعوان پیش ہوئے۔
دوران سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کی رپورٹ پہلے ہی فائل ہو چکی ہے۔
مزید بتایا گیا کہ سکیورٹی اداروں کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں بھائیوں کے حوالے سے کچھ معلوم نہیں۔
عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے سیکرٹری دفاع، سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور ڈی جی ایف آئی اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ اب میں تمام فریقین کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی شروع کروں گا، جواب دیں کیوں نہ توہینِ عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔
بعد ازاں ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  سمندری طوفان ہیلین سے امریکہ میں ہلاکتیں 128 تک جا پہنچیں