سول ایوی ایشن اتھارٹی تقسیم

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی تقسیم، تین نئے محکمے قائم

ویب ڈیسک: پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کوتقسیم کرتے ہوئے تین نئے محکمے قائم کردیے گئے ہیں۔
اس سلسلے میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تقسیم کے معاملے پر باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تقسیم کرتے ہوئے تین نئے محکمے قائم کردیے گئے ہیں۔
ریگولیٹری شعبہ جات پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا حصہ ہونگے، کمرشل ائیرپورٹس کو پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کا حصہ بنا کر الگ محکمہ بنا دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تیسرا محکمہ طیاروں کے حادثات کی تحقیقات سے متعلق بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن ہے، سیفٹی بورڈ طیاروں کے حادثات کی تحقیقات کرے گا۔
اس کے علاوہ سول ایوی ایشن، ائیرپورٹس اتھارٹی، بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن کے قیام کے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے ہیں۔
فلائٹ اسٹینڈرڈ، پائلٹ لائسنسنگ، ایروڈروم ائیراسپیس بھی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا حصہ ہونگے جب کہ ائیروردی نیس، ائیرٹرانسپورٹ اور ائیرومیڈیکل بھی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا حصہ ہونگے۔

مزید پڑھیں:  پشاور: خیبر پختونخو ا اسمبلی میں ڈی جی پی ڈی اے کے خلاف تحریک استحقاق جمع