10کروڑ کا چیک اور گاڑی کا تحفہ

مریم نواز کی ارشد ندیم سے ملاقات:10کروڑ کا چیک اور گاڑی کا تحفہ دیا

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیرس اولمپکس میں ملک کا نام روشن کرنے والے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو انعامات 10کروڑ کا چیک اور گاڑی کا تحفہ دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہیلی کاپٹر کے ذریعے میاں چنوں کے نواحی گاؤں میں ارشد ندیم کے گھر پہنچیں، جہاں ارشد ندیم اور ان کے اہل خانہ نے ان کا استقبال کیا ۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ارشد ندیم کی والدہ محترمہ رضیہ پروین کو گلے لگاکر مبارکباد پیش کی جبکہ اپنے ہمراہ بٹھایا جبکہ اہلخانہ کے ہمراہ تصاویر اور سلفیاں بھی بنوائیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ارشد ندیم کو 10 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا جبکہ ہنڈا سوک گاڑی بھی تحفے میں پیش کی۔
مریم نواز نے کہا کہ قوم کو ارشد ندیم نے بے مثال خوشی سے ہمکنار کیا جبکہ اولمپئین کے والد نے وزیراعلیٰ کی آمد کو عزت افرائی قرار دیا۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس آج بلا لیا